پاکستان‘ انگلینڈ کے درمیان سیریز پوائنٹس سسٹم کے تحت کھیلنے پر اتفاق

Pakistan vs England

Pakistan vs England

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریزپوائنٹس سسٹم کے تحت کھیلنے پراتفاق ہوگیا۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے پی سی بی کوٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریزپوائنٹس سسٹم پرکھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

پوائنٹس سسٹم کے تحت ٹیسٹ میچ جیتنے پرٹیم کو چاراورڈرا پردو پوائنٹس ملیں گے۔

ون ڈے اورٹی ٹونٹی میچ کی فاتح ٹیم کو دو اور ٹائی پرایک پوائنٹ ملے گا۔ میچزکے اختتام پرزیادہ پوائنٹس حاصل کرنیوالی ٹیم سیریز کی فاتح بن جائیگی۔