دورہ انگلینڈ، تربیتی کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا آرمی ٹرینرز پر اعتماد

Cricket Team Training

Cricket Team Training

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے اسٹار مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان اور ٹی 20 کپتان سرفراز احمد اور اسپنر محمد اصغر نے کہا ہے کہ کاکول میں آرمی کے ٹرینرز کھلاڑیوں پر بہت محنت کر رہے ہیں، ٹیم کی فٹنس میں پہلے سی بہتری آئی ہے۔

پاکستان کے سینیر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ کاکول میں آنے سے قبل فکر مند تھے کہ یہاں کیا ہو گا لیکن یہاں ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

ٹی 20 کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیمپ کے شروع کے دو تین روز سخت تھے لیکن اس کے بعد پوری ٹیم ٹریننگ سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔ نوجوان اسپن بولر محمد اصغر نے کہا ہے کہ فوجیوں کی نگرانی میں کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے

۔ کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے ٹرینرز نے سب پر بہت محنت کی ہے ، کھلاڑی زیادہ ٹریننگ کر کے فٹنس میں مزید بہتری لائیں گے۔