پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs England

Pakistan vs England

کارڈف (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ کارڈیف میں سجے گا۔

پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں سہ پہر ڈھائی بجے میدان میں اتریں گی۔

کارڈف میں میچ کے دوران ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ اظہر الیون پر وائٹ واش کی تلوار لٹکنے لگی۔

ایک روزہ سیریز میں فتح سے محروم قومی ٹیم کے پاس آخری ون ڈے جیت کر عزت بچانے کا موقع ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہے۔