پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

Pakistan and  England 3rd ODI

Pakistan and England 3rd ODI

ناٹنگھم (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچوں میں مایوس کرنے والی اظہر الیون تیسرے میچ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہے۔

ناٹنگھم کا میدان مد مقابل ہوں گے انگلینڈ اور پاکستان۔ تیسرا ون ڈے قومی ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ، جیتیں گے تو سیریز میں کم بیک کی آپشن موجود ، ہار گئے تو گورے ٹرافی کے حقدار ٹھہریں گے ۔ گرین شرٹس کے سر پر رینکنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے ۔ نویں نمبر پر موجود قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے رینکنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

پہلے دو میچوں میں فلاپ ہونے والی قومی ٹیم تیسرے میچ میں نئی پلاننگ کیساتھ ان ایکشن ہو گی۔ دوسری جانب ٹیم مورگن نے شاہینوں کے پر کاٹنے کی حکمت عملی بھی بنا لی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اہم ون ڈے میں پھر کوئی تجربہ کرتی ہے یا لارڈز والے ٹیم کمبی نیشن پر بھروسہ کیا جائیگا۔