پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ 3 اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا

 Test Match

Test Match

برمنگھم (جیوڈیسک) گوروں کے دیس پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے ہے برابر جبکہ تیسرے ٹیسٹ کا میدان بدھ سے برمنگھم میں سجے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنی اپنی تیاری اور حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ ایجبسٹن میں پاکستان ٹیم ہمیشہ جیت سے محروم رہی ہے۔

اس میدان پر قومی ٹیم نے سات ٹیسٹ کھیلے۔ جس میں سے 4 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔ اس میدان پر پاکستان کا زیادہ سے زیادہ سکور 608 اور کم سے کم 72 ہے۔

ایلسٹر کک کیلئے ایجبسٹن کیرئیر 294 رنز کے ساتھ یادگار ہے جو انہوں نے 2011 میں بھارت کے خلاف بنائے۔ ٹیم پاکستان کو یہاں اپنی پہلی جیت کی امید ہے۔

کہتے ہیں ہر خامی ناکامی بھلا کر کھیلیں گے اور ایجبیسٹن میں تاریخ بدل کر دم لیں گے۔