پاکستان کی خود مختاری اس کی ترقی سے زیادہ ضروری و قیمتی ہے ‘ ایم آر پی

JSMF Ijlaas

JSMF Ijlaas

Hamdam Iftaar Distribution

Hamdam Iftaar Distribution

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ بھارت کو چین کے مقابل کھڑا کرنے اور ایران ‘ افغانستان و بھارت کی مدد سے بنگلہ دیش کو ساتھ ملاکرامریکہ روس و چین کیخلاف خطے میں ایک ایسا بلاک تشکیل دینا چاہتا ہے جو جارحیت پسندی و پرستی میں امریکہ سے کہیں آگے ہو اورامریکی مفادات کیلئے ہر قسم کی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہو جبکہ پاکستان کی سلامتی کا دشمن اور پاکستان و چین دوستی کو پاکستان کیخلاف اپنے جارحانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے والا بھارت امریکی آشیر باد سے چین کو جھکانا اور پاکستان کا وجود مٹادینا چاہتا ہے ۔ امریکہ کی بھارتی حمایت کی پالیسی خطے میں جنگ کے محرکات و اسباب کے ساتھ خدشات و خطرات میں بھی اضافہ کررہی ہے اور دنیا یہ بات جانتی ہے کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس میں چین ‘ ایران ‘ افغانستان ‘ بنگلہ دیش کے علاوہ امریکہ اور عرب ریاستوں کی شمولیت یقینی ہے جس کے بعد اسے عالمی وایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے سے کوئی نہیں بچاسکے گااسلئے جہاں پاکستان کو روس اور چین کے علاوہ عرب ریاستوں سے تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے وہیں عالمی برادری کو بھی امریکی و بھارتی پالیسیو کیخلاف متحدہ بلاک بنانے کی بھی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی حکمرانوں کو تجارت سے زیادہ خارجہ پالیسی پر توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی خود مختاری اس کی ترقی سے زیادہ ضروری و قیمتی ہے ۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے نائن الیون حملوں کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو کلین چٹ دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون کے بطن سے جنم لینے والی دہشت گردی نے پوری دنیا سمیت خصوصی طور پر مسلم ممالک کو متاثر کیا مگر پاکستان اور سعودی عرب اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں مساجد میں خود کش حملوں کے تسلسل سے ان دونوں ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ امریکہ نے نائن الیون کا ملبہ سعودی عرب پر ڈالتے ہوئے متاثرین نائن الیون کو سعودی عرب کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اختیار دیا لیکن اب سعودی عرب کے شدیداحتجاج ے بعد امریکہ نے اپنا الزام واپس لے لیا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا نام کیوں لیا گیا اور اب کن اسباب کی بنا پر کلین چٹ دی جا رہی ہے۔ امریکہ کے سپر پاور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جسے چاہے الزام لگا کر دفاعی پوزیشن پر کھڑا کر دے۔ امریکہ ایک ذمہ دار ملک ہے وہ بغیر سوچے سمجھے کسی بھی ملک پر ایسا الزام عائد نہ کرے بلکہ پہلے تحقیق کرے اور بعدازاں کسی پر کوئی الزام لگائے۔ اب جبکہ امریکہ نے سعودی عرب کو اس معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے تو اس رپورٹ کو بھی شائع کرے تاکہ دنیا پر سعودی عرب کا کردار واضح ہو جائے۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اڑتیس فیصد سے زائد آبادی غربت کا شکار قرار دیئے جانے کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگرنے کہا ہے کہ حقیقت میں پاکستان کی 78فیصد سے زائد آبادی غربت کا شکار ہے اور 38فیصد سے زائد آبادی خوراک ‘ تعلیم ‘ صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی کی حیوانی زندگی گزار رہی ہے جس کی وجہ حکمرانوں کی کرپشن ‘ منصوبوں پر کمیشن ‘ کاغذی منصوبے اور ہوس زر و اقتدار ہے اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے اور عدلیہ و فوج اپنا آئینی ‘ ذمہ دارانہ ‘ دیانتدارانہ اور محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے کرپشن کرنے والے ہر فرد کو بلا تفریق و جانبداری نشان عبرت بنادیں اور ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ اور ان کے بچوں ‘ بیوی اور بھائی بہنوں کے نام پر موجود اثاثہ جات کو ضبط کرکے قومی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں تو پاکستان سے غربت و مفلسی ہی نہیں بلکہ بحرانوں اور مسائل و مصائب کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے مگر قوم غیرتمندوں کی غیرت کے جاگنے کی منتظر ہے اور انتظار کی یہ شب صبح کے اجالے سے منور ہوگی یا نہیں یہ کسی کو نہیں معلوم !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والانے محمد رمضان سولنگی ‘محمد بشیر سولنگی ‘ ارشاد علی سولنگی اور گل شیر سولنگی کی دعوت پرپاکستان سولنگی اتحاد سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘راجونی اتحاد کے صوبائی رہنما سائیں علی ڈنو اور گجراتی قومی موومنٹ کے صوبائی رہنما غلام مصطفی خان کے ہمراہ یوسف خان صاحب گوٹھ گل محلہ وارڈ31یوسی 4 گڈاپ ٹا ¶ن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میزبانوں نے معززنے اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد کے ہمراہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں علاقائی و عوامی مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اس قدیم بستی میں بجلی ‘ پانی وگیس کی فراہمی ‘ سیوریج لائنیں بچھانے اور بنیادی صحت مرکز کے ساتھ بچے اور بچیوں کیلئے اسکول کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سولنگی ‘ راجونی اور گجراتی رہنما ¶ں نے عوام کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس سمیت ملازمت ‘تعلیم ‘ علاج کی سہولیات کی فراہمی اور انصاف و مساوات پر مبنی پر امن معاشرے کا قیام ریاست و حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ پاکستانی حکمرانوں اپنی آئینی ذمہ داری و فرائض کی ادائیگی کی بجائے ذاتی فوائد کے حصول میں مشغول ہیں جس کی وجہ عوام کسمپرسی اور مصائب و مسائل کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںلیکن اگر کسی موزوں و مو ¿ثر پلیٹ فارم پر متحدویکجا ہوکر جدوجہد کی جائے تو حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل پر مجبور کرکے زندگی کو سہل و آسان بنایا جاسکتا ہے بعد ازاں محمد بشیر سولنگی کی جانب سے تمام معززمہمانوں اور سائلین کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔