بجٹ سال ٢٠١٧٢٠١٦ ئ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

تحریر: میر افسر امان
ملائشیا کے قومی لیڈر محترم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے جب حکومت چھوڑی تھی اس کے بعد ایک مشہور زمانہ انٹرویو دیا تھا جس میں دوسری باتوں کے امریکہ اور مغرب کی اسلام دشمنی کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ اگر کسی ملک کو ختم کرنا ہے تو اسے آئی ایم ایف کے حوالے کر دو۔آئی ایم ایف آہستہ آہستہ اُس ملک کو قرضوں کے چکر اور سود در سود کے چکر میں ختم کر دے گا ۔ بات یہ ہے کہ نواز حکومت کے وزیر خزانہ نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا ہے اور واقعی ملک تباہی کے دھانے پر کھٹر اہے۔ ان حالات میںنوازحکومت کے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سال ٢٠١٧٢٠١٦ء کے لیے نواز حکومت کاچوتھا بجٹ جو٤٩ کھرب کا ہے بجٹ قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اسے بحث اور کمی بیشی کے بعد پارلیمنٹ پاس کرے گی۔ نواز حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں ممبران کی جو دو تہائی اکثریت ہے اس کی وجہ سے آسانی سیبجٹ٢٠١٧٢٠١٦ء پاس ہو جائے گا۔ اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میںوزیر اعظم صاحب نے اوپن ہارٹ آپریش سے پہلے لندن سے ویڈیو لنک انتظام کے تحت بجٹ تجاویز کی منظوری دی تھی۔

بجٹ میں پہلے کی طرح آمدنی بڑھانے کے لیے نئے ٹیکس تجویز کئے گئے ہیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ بجٹ آنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ٣٧ ہزار پوئنٹس کا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔اُدھر ایک نجی ٹی وی اسٹیشن کے پروگرام میں ایک اقتصادی ماہر نے حکومت پر الزام لگایا کے معاشی ترقی کم تھی جسے وزیر خزانہ کے دفتر میں بیٹھ کرذبردستی پاکستان کے بیرو آف اسٹیٹکس سے تبدیل کرواکر رواں سال کے لیے١۔٤ سے٧۔ ٤ فی صد کی شرح تک بڑھائی گئی۔ حکومت کی طرف سے اس گروتھ کو آٹھ سال کی بلند تر سطح کہا گیا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار ویسے بھی پاکستان کے بجٹ کو الفاظ اور اعداد شمارکا گورکھ دھندہ ہی کہتے ہیں۔ ہر بجٹ کے بعد مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ اس بجٹ میں١٢٧٦ ارب خسارے بتایا گیا ہے۔ ٦۔٢١ارب ڈالر کا محفوظ سرمایہ بتایا جاتا ہے۔ یہ عوام کو دھوکا ہے یہ بیرونی مالیاتی اداروں سے قرض لے کر بڑھایا گیا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج ہر پاکستان بیرونی مالیاتی اداروں کاایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ کی بیرونی قرضوں کی انتہائی سطح ہے۔ ایف بی آر کو ٣٦٢١ ارب ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اس سے مہنگائی بڑھے گی۔ قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے١٣٦٠ ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

Zarb E Azb

Zarb E Azb

حکومت کے مطابق تین سالوں میںٹیکسوں کے شروع میں ٦٠ اضافہ ہوا ہے۔ ضرب عضب کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کی آباد کاری کے لیے١٠٠ارب رکھے گئے ہیں جو ایک اچھی بات ہے یہ لوگ پاکستان کے وفادار ہیں ان لوگوں نے فاٹا سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اب جبکہ سپہ سار کے مطابق ٩٠ فی دہشت گردی ختم ہو گئی ہے۔ لہٰذا ان کو فوراً اور ہر حالت میں اپنے علاقوں اور گھروں میں آباد کرنا چاہیے۔ ١١ فیصد اضافے کے ساتھ٨٦٠ ارب برائے دفاع رکھے گئے ہیں۔ یہ بھی اچھی بات ہے ہماری مسلح افواج ازلی دشمن کی پھیلائی ہوئی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے ملک حالت جنگ میںہے ۔بھارت افغانستان اور امریکا کے ساتھ مل کرکراچی اور بلوچستان میں کھلی مداخلت کر رہا ہے آئے روز ہمارے سیکورٹی ادارے بھارتی جاسوس پکڑ رہے ہیں اس لیے ان کو فنڈ کی ضرورت ہے۔

حکومت کے مطابق سال ٢٠١٨ء مارچ ١٠٠٠٠ میگا واٹ بجلی بڑھائی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے پاکستان کی ضرورت پوری نہیں ہو گی اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کہا گیا کہ کپاس کی خراب فصل کی وجہ سے معاشی ترقی کمی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پاکستان میں امپورٹ بڑھ گئی ہے جس سے مہنگائی بڑھی ہے۔ ایک اور اچھی بات کہ گورنمنٹ ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں ١٠ فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخوائوں میں بھی کے لیے ١٠ فی صدایڈک اضافہ کیا گیا ہے۔ سیمنٹ پر ایک فی صد یکسائز ٹیکس لگانا تجویز ہے جس سے سیمنٹ کی فی پوری میں ٥٠روپیہ کا اضافہ ہو جائے گا۔

سیمنٹ کے استعمال سے غریب عوام کے رہنے کے لیے فلیٹ بنائے جاتے ہیں اس سے فلیٹ مہنگے ہو جائیں گے۔مزدور کی اُجرت١٣٠٠٠ سے ١٤٠٠٠ کر دی گئی ہے کیا اتنے پیسوں سے مزدورں کے گھر چل سکیں گے۔ حکومت کے مطابق ملازمین کے معاوضے میں اضافے سے مل جل کے سب خرچہ ٥٧ ارب بنتا ہے۔٣٠ لاکھ سے زائد مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میںاضافہ کی تجویز ہے جس سے غریب عوام پر بوجھ بڑھے گا۔ ایک فی صد سپر ٹیکس ایک سال کے لیے مزید بڑھا دیا گیا جو اچھی بات ہے اسے مزید بڑھانا چاہیے۔مجمومی طور پر٤٣٩٤ ارب روپے اخراجات دکھائے گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی بجٹ نشریات میں لاہور کے ایک انڈسٹریلسٹ کے مطابق انڈسٹری کے لیے بہتر بجٹ ہے۔ سراج الحق امیرجماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ مزدور کے لیے ١٤٠٠٠ کی تنخواہ کم ہے۔ اتنی تنخواہ میں گھر چل نہیں سکتا ہے۔ اس کو کم از کم ٢٠٠٠٠ ہونا چاہیے۔ ہمارے ملک میں بجلی کی فوری ضرورت ہے لوڈ شیدنگ ہو رہی ہے۔ انڈسٹری بھی بجلی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ بجلی کی دستیابی کے لیے فوری انتظامات کی ضرورت تھی ۔ اس بجٹ میں بجلی کے لیے فوراً کوئی انتظامات نظر نہیں آئے اب بھی کہا گیا کہ ٢٠١٨ء مارچ تک ١٠٠٠٠ میگا واٹ بجلی ملے گی۔حکومت کے ہی مطابق ٢٠١٨ء میں ٢٥٠٠٠ میگاواٹ کی ضرورت ہو گی جبکہ پروڈکشن ١٨٠٠٠ء ہو گی اس طرح حکومت کے مطابق ٧٠٠٠ میگاواٹ کی کمی پھر بھی ہو گی۔ معلوم ہوا کہ ٢٠١٨ء میں بھی لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہو گی۔

Petroleum

Petroleum

اب بھی ایکسپورٹ پہلے سال سے ١٠ فی صد کم ہے۔ کراچی کے ایک صنعت کار کے مطابق اس دفعہ بھی کئی اشیا پر نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ بجٹ کوالفاظ اور اعداد شمار کاگورکھ دھندہ سمجھا جاتا ہے جو عوام کے لیے اس سال بھی مصیبت ثابت ہو گا۔لاہور کی الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق جب تک اسمگلنگ کو کنٹرول نہ کیا جائے گا مہنگائی بڑے گی۔ یہ حکومت کا اپنا بجٹ ہے اپوزیش کے پریشئر کے تحت بجٹ پیش کیا گیا جو پہلے سے بھی بُرا ہے۔ کیا بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔کیاا شیاء پر ڈ یوٹی کم کی گئی ہے کیا مہنگائی کم ہوئی ہے۔ بین الاقوامی طور پرپٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باجود قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جو عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ بغیر مردم شماری کے بجٹ پیش کیا گیا ہے جو صحیح نہیں۔ حکومت کے دعوے کے مطابق کہ ہر سال بہتری آ رہی ہے بھی صحیح بات نہیں۔ بجٹ پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں لاہور کے تاجروں کے مطابق نوٹ کیا گیا ہے کہ ہر روز لاہور مال روڈ پر کبھی کسان ،کبھی ڈاکٹر، گورنمنٹ ملازمین اور نرسین احتجاج کر رہی ہوتیں ہیں اگر حالت صحیح ہوتے تو لوگ احتجاج کیوں کرتے۔

دوسری طرف پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ نہیں رہی بلکہ اس میں ١٠ کم ہو گئی ہے۔ اورامپورٹ بڑھ گئی ہے جس پر زو مبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ گو کہ اس بجٹ میں زراعت پر زیادہ زرو دیا گیا ہے جواچھی بات ہے مگر انڈسٹری پر زور نہیں دیا گیا۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سے ٤ بلین روپیہ باہر منتقل کر دیا گیا ہے جو دبئی میں سب سے زیادہ منتقل ہوا ہے۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے جس میں سب شامل ہیں۔ سیاست دانوں کی پراپرٹیز باہر ہیں۔ ان کے بچے باہر پڑھ رہے ہیں۔ سیاست دان باہر بیٹھ کر ملک کو چلا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ممبران کی ایک بڑی تعداد ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرتی جس کا مطلب ہے وہ ٹیکس بل لکل نہیں دیتے۔ غریب عوام کہتی ہے کیا اس بجٹ میں آٹا، چاول، دال اور گھی سستا کیا گیا ہے۔ کیا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نہیں کی گئی۔ بلکہ ٹیکسوں کی وجہ سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔ہمارے ملک میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں۔ اللہ ہمارے سیاست دانوں کوہدایات دے تاکہ وہ روایتی بجٹ کے بجائے غریب پرور بجٹ پیش کریں۔ جس میں عوام کو ریلیف ملے نہ کہ ہمیشہ کی طرح بجٹ امیروں کے اپنے فائدوں کے لیے ہو۔

Mir Afsar Aman

Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان