“را” کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا، کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف

Mahmoud Siddiqui and Khalil Bahrami

Mahmoud Siddiqui and Khalil Bahrami

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا، کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف، کراچی کے حالات خراب کرنے میں محمود صدیقی اور خلیل بہرامی نامی شہری ملوث نکلے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” پاکستان میں کس طرح آپریٹ کرتی ہے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا۔ محمود صدیقی ملائیشیا اور خلیل بہرامی سائوتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کراچی میں دہشت گردی کراتے ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں “را” محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کو استعمال کرتی ہے۔

خلیل بہرامی اور محمود صدیقی کا کراچی میں منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ حساس ادارے نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں، “را” پہلے ملائیشیا اور ساوتھ افریقہ سے پاکستان میں آپریٹ کرتی تھی۔

بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی ادارے نے “را” کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے۔

چند ہفتے قبل کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے راء کے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کیا۔