پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سندھ عوامی کاروان کا بدین پہنچنے پر شاندار استقبال

Badin PFF

Badin PFF

بدین (عمران عباس) پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سندھ عوامی کاروان کا بدین پہنچنے پر شاندار استقبال، کارواں کی رہنمائی ورلڈ فورم آف فشریز پیپلز اور پاکستان فشر فوک فور م کے چیئرمین سید محمد علی شاہ اور دیگر رہنماﺅں نے کی۔

ہاریوں ، ماہیگیروں اور مزدوروں کے حقوق کی خاطر پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے 1مارچ سے سندھ عوامی کارواں کے نام سے کارواں نکالا گیاہے جو پانچویں روز بدین پہنچا، بدین کے ڈی سی او چوک پر اس کا واں کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس کارواں میں شامل شہر کی سیاسی ، سماجی ، ماہیگیری تنظیموں کے علاوہ سول سوسائیٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب کے مطالبے پر بدین ڈی سی او چوک کا نام شہید طاہراعلی شاہ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

بعد میں میں ریلی کی صورت کارواں بدین پریس کلب پنہچا جہاں پر پاکستان فشر فوک فورم کے چیرمین سید محمد علی شاہ ، وائس چیرپرسن فاطمہ مجید،مصطفی میرانی، رمضان ملاح اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بدین کے عہدیداران محمد مٹھن ملاح، محمد عمرملاح،عابدہ جمالی، مکل شاہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلی مارچ سے شروع ہونے والا کاواں مختلف اضلاع سے ہوکر حیدرآباد جامشورو پر ایک بڑے جسلے کی صورت میں اختتام پزید ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کارواں کے مقاصد مزدوروں، ہاریوں اور ماہیگیروں کے قدرتی وسائل پر بڑے اور بااثر لوگوں کا قبضہ ہے اور جب تک قدرتی وسائل سے ان کا قبضہ ختم نہیں کروایا جاتا تب تک پاکستان سے غربت ختم نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ ہم اس کارواں کے ذریعے میڈیا کے توسل سے غریب کی آواز ہم ایوانوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک غریبوں کے حقوق ان کو مل نہیں جاتے۔