پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیئے بنائے جانے والے ایمرجنسی سینٹر بلڈنگ کا افتتاح

Badin PFF

Badin PFF

بدین (عمران عباس) پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیئے بنائے جانے والے ایمرجنسی سینٹر بلڈنگ کا افتتاح، غربت اور غذاء کی کمی یہاں کا اہم مسئلہ ہے جس کے لیئے کام کرنے والے مختلف ادارے قابل تعریف ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر علی نواز بھوت۔۔ پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے غربت کو کم کرنے کےلیئے ایک پروگرام شروع کیاگیا ہے جس کے لیئے ایمرجنسی سینٹر بلڈنگ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر علی نواز بھوت نے کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور غذاء کی کمی ہمارے علاقوں کے اہم مسائل ہیں جس کے لیے کام کرنے والے مختلف نجی ادارے قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے جو پروگرام شروع کیا گیا ہے اس سے غربت میں کمی اور تبدیلی آئیگی، پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر یاسین تنیونے کہا کہ ضلع بدین کی ساحلی پٹی کی چار یونین کاؤنسلز احمد راجو، سیرانی، بھگڑا میمن اور شہید دودو سومرو میں کسانوں کو بیج ، کھاد ، زرعی سامان، غریبوں میں بکریاں اور بھینسیں بھی تقسیم کی گئیں ہیں جس سے وہاں پر رہنے والے غریب لوگوں کی زندگیوں میں واضع تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فشرفوک فورم ساحلی پٹی کے غریب لوگوں کے لیئے ایسے بہت سے پراجیکٹ شروع کررہی ہے ، اس موقع پر اے ڈی ایل جی راشد بلال عباسی، سوشل ویلفیئر آفیسر بدین عبدالقادر چانڈیو، مٹھن ملاح ، عمر ملاح ،عابدہ جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے یونین کاؤنسل سیرانی میں ایمرجنسی بلڈنگ کے کاغذات بھی ایل ڈی ایل کے حوالے کیئے گئے۔۔۔