ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میزبان کلری محمڈن کی شاندار جیت

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کلپ 2015ء میں کھیلے گئے اہم میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میزبان کلب کلری محمڈن فٹ بال کلب نے مد مقابل ینگ نوالین کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کچھی مسلم سنگھارا جماعت کے صدر عباس سنگھارا سے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر صدیق سنگھارا ،موسیٰ اسٹار ،محمد دلدار حسینی ،عبدالرزاق حسینی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے بھر پور داد وصول کی ٹیم کی کامیابی پر کلری محمڈن کے افیشل نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کلری یونین نے ینگ حسینی کو 4-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم نے تحسین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فتح حاصل کی،مخالف ٹیم کا واحد گول عثمان نے کیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض پرویز یوسف ،شوکت گھوٹائی ،اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔