ہمارا پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ایک تاریخ ساز ایونٹ ثابت ہو گا۔ شیر افضل

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیاری اور اسکے گرد نواح کے فٹ بال کلبوں نے کلری محمڈن فٹ بال کلب کو آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان فٹ بال کپ ایک تاریخ ساز ایونٹ ثابت ہوگا کلری محمڈن فٹ بال کلب نے اپنی مدد آپ کے تحت اس خوبصورت ایونٹ کو سجاکر پورے کراچی میں ایک مثال قائم کی ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی گئی اور ٹیموں کو مکمل سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اقدامات سے غریبوں کے کھیل فٹ بال کو نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ کراچی کے تمام فٹ بال کلبوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے کلری محمڈن کے تمام آفیشل خصوصاً چیئر مین بیگ ممد مندرہ ،عبدالوحید ،عباس سومرو ،عبدالرزاق چشتی ،رائو اقبال ،اعجازکارا،غلام حسین و دیگر کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے۔