آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ،کھیلے گئے پہلے میچ میں صابر اسپورٹس نے مد مقابل ینگ لاسی فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے سمیع نے 2گول اسکو ر کئے ۔دوسرے میچ میں الشہزاد فٹ بال کلب نے واصف میموریل کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس مرحلے میں 4-3سے شکست دیدی۔

دوران کھیل الشہزاد ایف سی کے نوید جبکہ واصف میموریل کے سلیم شاہ نے گول کئے ۔تیسرے میچ میں سن آف بلوچ نے بلوچ مجاہد کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم اور عرفان نے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول نصیر احمد نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں میٹروول اسٹار نے مضبوط حریف کورنگی بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ڈھیر کردیا کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برا بری پر ختم ہوا میٹرو ول کے امجد اور کورنگی بلوچ کے اسماعیل نے گول کئے۔

پنالٹی ککس مرحلے میں میٹرو ول اسٹار کے مزمل ،فیاض ،یاسین اور آصف نے گول کئے جبکہ کورنگی بلوچ کے ماما حفیظ ،عبدالرحمن اور شعیب ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عبدالباقی ،غلام عباس ،پرویز یوسف ،فیض HBL،یوسف بلوچ ،حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔