پاکستانی فٹ بالر کلیم اللہ کا امریکی سوکر لیگ کے ساتھ معاہدہ

Kaleem Ullah

Kaleem Ullah

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) پاکستان کے برق رفتار اور بہترین اسٹیمنا کے مالک فٹبال فارورڈ کلیم اللہ کے ساتھ امریکی سوکر لیگ کے اہم کلب ٹلسا رف نیک نے معاہدہ کرلیا ہے جس سے اب انہیں بڑے امریکی کلبوں کے خلاف کھیلنے کا موقع مل سکے گا۔
معاہدہ کرنے والے اوکلا ہاما کے کلب ٹلسا رف نیک کی ویب سائٹ سے جاری خبر میں کہا گیا ہے کہ کلیم اللہ نے ان کے کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جب کہ اس سے قبل کلیم اللہ امریکی کلب سیکرامینٹو ری پبلک کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹلسا کلب کے مشکور ہیں جس نے اسے ایک بڑے کلب سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا، یہ ایک بہترین ٹیم اور اس کا میچ دیکھنے والوں کو سنسی خیزفٹبال دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سابق کلب سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ امریکی فٹبال اسٹائل کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں اور مستقبل میں بہترین نتائج دیں گے۔