پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات ہیں: وزیراعظم

Nawaz Sharif and Sheikh Tamim

Nawaz Sharif and Sheikh Tamim

دوحہ (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے اہم سرکاری دورہ پر اپنے وفد کے ہمراہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔ شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے قطر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات دے رہا ہے۔ قطر کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے مناسب ملک ہے جہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔ اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے دورہ کرنے پر وزیراعظم کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔