پاکستان کا مستقبل مظلوم پاکستانی قوم کے ہاتھ میں ہے’ راجونی اتحاد

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوم آزادی کی نعمت کی قدر کرے اور انتشار و نفاق سے پاکستا ن کے مستقبل اور اپنی آزادی کو خطرات سے دوچار کرنے کی بجائے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے مستقبل کو محفوظ بنائے۔

جشن آزادی کے موقع پرراجونی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل قوم کے ہاتھ میں ہے۔

وہ چاہے تو ناکا م سیاستدانوں اور حکمرانوں پر مزید اعتماد کے ذریعے اسے خطرات سے دوچار کرسکتی ہے اور اگر چاہے تو اپنے ووٹ کو دیانتدار قیادت کے انتخاب اور استحصالیوں کے احتساب کیلئے استعمال کرکے انقلاب ‘ تبدیلی اور محفوظ کوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔