پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہوں، ثانیہ مرزا

Sania Mirza

Sania Mirza

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں پاکستان سمیت برصغیر میں نوجوان لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، کرکٹر شعیب ملک سے پانچ برس قبل شادی کرنے والی ثانیہ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اور میرے شوہر غیرمعمولی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، میں اپنے کھیل سے صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہوں، مجھے ایسا کرکے خوشی ہو گی، اب لڑکیاں اس کھیل میں کیریئر بنانے کا سوچ رہی ہیں۔

ایک سوال پر ثانیہ نے کہا کہ میں نے پیہم انجری مسائل کے سبب خود کو ڈبلز مقابلوں تک محددو کرلیا اور میرا ہدف ویمنز ڈبلز میں گرینڈ سلم ٹرافی کا حصول ہے جس کیلیے کوششں جاری رکھے ہوئے ہوں۔