پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئیوری کوسٹ پہنچ گئے ہیں جہاں پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات ہے۔

آرمی چیف دن بھر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ رہے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ان کی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک ہے۔ چھ ممالک میں پاکستان کی مسلح افواج امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی امن کے لئے پاک فوج کے اس تاریخی کردار پر فخر کا اظہار کیا۔