حکومت پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ، پرامن اور پرکشش ملک بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی کاٹن ایڈوائزی کمیٹی کی کانفرنس کو ایک پیغام میں کہی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کا پیغام پڑھ کا سنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کار دوست ماحول برقرار رکھنے کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فراہمی کے لئے سہولتوں اور انسانی ذرائع کو یقینی بنارہی ہے۔ بنیادی ڈھانچے، سہولتوں اور انسانی وسائل کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کپاس اور ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کی پالیسیوں اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے تاکہ مقامی صنعت کو مسابقتی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مقام بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت زرعی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔