گجرات کی خبریں 23/1/2016

Group Photo

Group Photo

گجرات (جی پی آئی) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان ضلع گجرات کی 2016ء کیلئے سلیکشن۔ جامع مسجد ضیاء الاسلام کھاریاں میں صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ غلام غوث طاہری کی قیادت میں ‘ سینئر نائب صدر سخاوت حسین ‘ ہبی طاہری’ جنرل سیکرٹری فیاض الدین طاہری’ جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد اکرم طاہری اور آفس سیکرٹری مولانا حبیب حبیب الرحمن طاہری نے ضلع گجرات کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت فرمائی ارو سال 2016ء کیلئے جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کی ضلع گجرات کی نئی باڈی کی سلیکشن فرمائی۔ جس میں ضلعی صدر فیض الاسلام طاہری سینئر نائب صدر مشتاق حسین طاہری’ نائب صددر اول مزمل اسماعیل طاہری’ نائب صدر دوئم قاری ناصر اقبال طاہری’ جنرل سیکرٹری عنصر جاوید طاہری جوائنب سیکرٹری فیضیان اللہ طاہری’ فنانس سیکرٹری منور حسین طاہری’ پریس سیکرٹری ماسٹر شمشاد حسین طاہری’ آڈیٹر محمد یونس طاہری’ آفس سیکرٹری محمد عمر طاہری’ کے عہدوں کا اعلان کیا گیا۔ اس موعق پر صوبائی صدر غلام غوث طاہری نے سرپرست اعلیٰ خواجہ خواجگان پیر طریقت رہبر شریعت ولی ابن ولی حضرت علامہ مولانا محمد طاہر بخشی نقشبندی مجددی المعروف محبوب سبحن کی طرف سے جاری ترجیحات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید طرز تعلیم اور اسکے حصول کی تاکید ہے تاکہ مسلمان ہر میدان میں دوسری اقوام کے دست نگر بننے کے بجائے خود اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر اسلام کو در پیش مسائل کا مقابلہ کر سکیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں وغیرہ جماعت کے تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ارکان نے ان پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بزرگ سماجی شخصیت چیف انجینئر (ر) ملک محمد حسین اعوان مرحوم کے صاحبزادے اور کمانڈنگ آفیسر لاہور میجر جنرل فدا حسین ملک ‘ ملک امجد اعوان کے چھوٹے بھائی جبکہ AC ملک غضنفر علی اعوان کے برادر نسبتی ملک علی اعوان جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں کی محفل ان کی رہائشگاہ اعوان ہائوس قادر کالونی بھمبر روڈ میں منعقد ہوئی۔ ختم چالیسواں میں خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کیا جبکہ خصوصی دعا پیر سید زاہد صدیق شاہ نے کروائی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری آصف بشیر ‘ پیر سید اعجاز حسین شاہ’ ڈائریکٹر نیب سید حسنین شاہ’ DSP اختر محمود گوندل’ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی’ حاجی صداقت سندھو’صفدر ممتاز سندھو’ کیپٹن ملک ذوالحروف اعوان’ ملک حماد اعوان ‘ ساجد بشیر مینیجر HBL’ سینئر صحافی راجہ طارق محمود’ رہنما PTIعثمان منظور دھدرا’ افتخار بھٹہ’ سیٹھ یاسر لطیف صراف’ شوکت علی ہاشمی’ دائود احمد کینیڈا’ کاشف منظور بٹ’ صحافی ذوالفقار علی باجوہ’ بابر بھیا’ ملک اسحاق اعوان’ خان دلاور خان’ خادم علی خادم’ صابر علی صابر’ اورنگ زیب ناروے’ قاری محمد شعیب’ قاری کرامت علی نقشبندی’ سیٹھ لطیف صراف’ اعظم علی ہاشمی’ سلیم بھٹی مینیجر MCB’ عباس رانجھا’ ڈاکٹر یحییٰ خالد فاروقی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ کامران ڈار ‘ ڈاکٹر علی افتخار بھٹہ’ و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں سال2015میں اڑھائی ارب کی9126گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی انہوںنے اپنی تحریک میں کہا کہ گاڑی چوری کے حوالے سے ٹاپ10اضلاع میں صوبائی دارالحکومت سرفہرست ہیں جس میں چوری کی گاڑیوں کی برآمدگی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوںنے کہا کہ گاڑیوں کی چوری کا دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے گہرا تعلق ہے اس لیے گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ازحد ضرورت ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں گارڈ ز کی بھرتی کرنے کیلئے قراداد بھی جمع کروادی ہے اپنی قرارداد میں انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر طلباء و طالبات کے تحفظ اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے گارڈز کی بھرتی فوری عمل میں لائی جائے تاکہ سانحہ اے پی ایس اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ جیسے المناک سانحات سے بچاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت سید بابر عباس شاہ یورپ کی کمیونٹی ملاقات کے لئے کچھ دن تک بلجیم روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ باوا مدد شاہ پر گفتگو کرتے ہوئے سید بابر عباس شاہ نے بتایا کہ وہ کچھ دن بعد بلجیم روانہ ہو نگے جہاں پر وہ یورپی کمیونٹی اور وہاں کے بزنس مین فورم سے ملاقاتیں کریں گے اور سید بابر عباس شاہ نے کہا کہ ہے کہ ضلع گجرات کے چیئرمین کی سیٹ صرف پاکستان مسلم لیگ (ق) کی ہی ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہی وہ واحد ایسی جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ڈیرہ باوا مدد شاہ کے دروازے چوبیس گھنٹے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سینئر رہنما تحریک انصاف گجرات سید مجاہد علی شاہ نے کہا ہے کہ باچا یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کو ہم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں اور دکھ کے ان لمحات میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ معصوم طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ دسمبر 2014ء کے خوف ناک واقعہ کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکورٹی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر ایک عظیم الشان روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ محفل پاک کی صدارت صوفی با صفا منبع’ جدو سخا سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عدیل قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خوان قاری شفقت اللہ قادری ‘مظہر عزیز قادری’ محمد دریائی’ صوفی محمد اقبال ‘ غلام حسین لوراں’ محمد احسان قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ’ صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ’ حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس کے بعد قاری محمد اشتاق نے ختم غوثیہ پڑھا اور سلام پڑھا۔ بعد ازاں حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے خصوصی دعائیں کیں اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں ‘ مریدوں’ عقیدت مندوں اور ارد گرد کے دیہات کے کثیر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو کی خصوصی شرکت ۔ گزشتہ روز تیسری سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر بار ایوسسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو’ سیکرٹری بار چوہدری عمران طالب’ صدر کلرک ظفر اقبال ‘ سیکرٹری کلرک سید حسن رضا’ چوہدری عدیل کمبوہ’ غلام مصطفی’ نائب صدر کلرک ندیم ‘ زبیر’ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میلاد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور آخر میں تمام امت مسلمہ اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کیلئے خصووصی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں سانحہ چارسدہ کے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے دوسرے روز بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ شہید طلباء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور موم بتیاں جلائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ معصوم جانوں کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ہم بحیثیت قوم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذی شعور شہری بلا تفریق مذہب و ملت دہشتگردوں کی مذمت کر رہا ہے۔ اور حکومت پاکستان سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ دہشتگردوں سے نپٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کا کہ حکومتی سطح پر ناکافی انتظامات ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بنیادی تربیت فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ دہشتگردی کے واقعات سے نپٹ سکیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے خصوصی دعا کروائی۔ طلباء و طالبات نے مختلف ملی نغمات پیش کئے اور شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قادری منصور الحق آوانی نے کی۔ خصوصی دعا صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ اس موقع پر محمد عارف شاہد گوندل ‘ سلیم مہروی’ حافظ صدیق و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے عہدیداران نے ڈاکٹر وکیل چوہدری کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر انجم نور دین’ ڈاکٹر ارشد سلیم’ ڈاکٹر لیاقت مہر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کی قیادت میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر یومارٹ سٹور سیل کر دیا ہے جبکہ چائلڈ لیبر کرانے پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی گجرات عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی گجرات نے فوڈ ٹیکنالوجسٹ انعام الااسلام کے ہمراہ یومارٹ سٹور کی چیکنگ کی جہاں زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کی جار ہی تھیں جس پر مذکورہ سٹور کو سیل کر دیا گیا۔دریں اثنا اے سی کھاریاں نے بسم اللہ چوک کے علاقہ میں بھٹہ خشت کی چیکنگ کی جہاں 3کم عمر بچے سکول اوقات میں موجود تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مالک جہانگیر غنی کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز شاہ نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ نے حافظ فیاض الحق کے ہمراہ ریلوے روڈ اور محلہ مسلم آباد میں قصابوں کی دکانوں پر اچانک چیکنگ کی تو غیر تصدیق شدہ بڑا گوشت برآمد ہونے پر شکیل وغیرہ 2افراد پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) گذشتہ روز ACکھاریاں میاں اقبال مظہر نے انعام اللہ فوڈ اتھارٹی ، گل نواز سینٹری انسپکٹر گجرات کے ہمراہ یو مارٹ کا دورہ کیا ۔ دوران چیکنگ بیکری یومارٹ کو چیک کیا ان کی فوڈ پراڈکٹ پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہ تھی جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئے یومارٹ کی بیکری کو سیل کردیا گیا۔علاوہ ازیں انہوں نے معظم عباس لیبر انسپکٹر گجرات بسمہ اللہ موڑ پر بھٹہ چیک کیا دوران چیکنگ سکو ل ٹائم کے وقت ارباز علی ، اللہ دتہ جن کی عمریں 14سال سے کم تھیں اور 5سال سے زیادہ تھیں سکول ٹائم کے وقت بھٹہ پر موجود پائے گئے۔ جس پر ACکھاریاں نے بھٹہ مالک جہانگیر غنی کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ مقدمہ تھانہ صدر کھاریاں میں کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایک ہفتے کے نجی دورے کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ڈیرہ کوٹلہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا عوامی وفود اور نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں اور مخصوص سیٹوں پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں سے ملاقاتیں کیں۔ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ دیارِ غیر میں بھی دھیان اپنے حلقہ کے عوام کی ہی طرف رہا کیونکہ ہمارے دل اپنی عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پہلے کی طرح مخصوص سیٹوں پر بھی مخلص اور ورکر امیدواروں کو سامنے لاتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر بے لوث اور بلاتفریق خدمت کریں گے انہوں نے سانحہ باچا خاں یونیورسٹی چارسدہ کی بھی پرزور اور شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کی شمع بجھنے والی ہے اور وہ پھڑپھڑا رہی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور پاک فوج جلد اس شمع کوبجا دیں گے سانحہ چارسدہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے ضلع گجرات میں مسلم لیگ(ن) اکثریت میں ہے اور اس وقت کوٹلہ برادران ہی ہیں جو کہ ضلع گجرات کی بھاگ ڈور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورمخالفین کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ضلع گجرات میں لدیاتی الیکشن میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں ہے اور سب سے زیادہ چیئرمینوں کی حمایت بھی انہیں ہی حاصل ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی بھگوال، ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہMNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور MPA چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں ہم تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک فضل حسین اعوان آف بدر مرجان ہی ہمارے لیڈر اور چیئرمین ہیں بظاہر الیکشن میں جیت نہیں سکے مگر حسب سابق اب بھی یہی عوامی مسائل حل کروا رہے ہیں ان کی 30 سالہ سیاسی زندگی خدمات سے بھری پڑی ہے ایک سروے میں یونین کونسل بدر کے عوامی حلقوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ نومنتخب چیئرمین بیرون ملک چلے گئے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں اس موقع پر کونسلر ملک محمد اقبال بدر مرجان نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے کہا تھا کہ مخالفین جیت کر بیرون ملک چلے جائیں گے اور عوام اپنے چیئرمین کو تلاش کرتے رہ جائیں گے اور یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ہم ملک فضل حسین اعوان کی بے لوث خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورملک فضل حسین کی قیادت میں ہم عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سابق کونسلر ملک فاروق نے کہا کہ ہمارے لئے چیئرمین ملک فضل حسین ہیں جو کہ ہمارے مسائل حل کروا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چارسدہ حملہ علم دوستوں اور انسانیت پر حملہ ہے ہم اس حملے کی پرزور مزمت کرتے ہیں انشاء اللہ KPK کی حکومت اور پاک فوج ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار چیئرمین PTIیوسی بھگوال ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا یہ انسانوں کے روپ میں درندے ہوتے ہیں پاک فوج ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کر رہی ہے ہم پاک فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کرتے ہیں سانحہ چارسدہ کے شہداء اور غازیوں کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کوئلے اور لکڑی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں گیس کی ری فلنگ کرنے والے بھی من مانے ریٹ وصول کرنے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی حلقوں نے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چیف آفیسر TMA کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش پر دوست احباب کی مبارکباد۔ نومولود کی صحت تندرستی اور عمر خضر کی بھی دعا کی گئی۔ مبارکباد دینے والوں میں TMO ملک شفقت منیر، TOR تنویر عباس گجر، صحافی سید تنویر نقوی، صحافی قربان گجر، صحافی اعجاز مرزا، صحافی جبار ساگر، صحافی مغفور الحسنین، صحافی شہزاد احمد، صحافی عبدالعزیز گوندل، سینٹری انسپکٹر چوہدری احسان الٰہی، لیاقت بٹ اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے اور طلبہ کی شہادت پر کھاریاں کی تاجر برادری اور سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس اور شدید مزمت اس المناک سانحہ پر مختلف شخصیات نے اظہارِ افسوس کیاجن میں حاجی محمد اسلم خان، چوہدری شوکت علی، ملک شبیر حسین، طارق جاوید بٹ، چوہدری راشد محمود، چوہدری عتیق الرحمن، چوہدری محمد اشفاق، عظیم سرور بٹ، چوہدری اللہ یار چاڑ، عبدالقیوم بھٹی، چوہدری ارشد راشہ، حاجی جاوید ملک، ظفر مجید بٹ، چوہدری ناصر احمد چھپر، چوہدری اسفند، چوہدری وقاص مجید، چوہدری غلام فرید، حاجی اصغر بہبلی، ملک اختر محمود اعوان سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شدید مزمت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)نوسر بازی یادہشت گرد کی کارستا نی ،معروف موبائل سم کمپنی (جاز)کے سابق ملازم نے چارنامعلوم ساتھیوںکے ہمرا ہملک گیر شہرت کی حامل فلا حی سماجی تنظیم کی جانب سے امدادکاجھانسہ دیکرسینکڑوںافرادسے شنا ختی کارڈاورفنگرپرنٹس حاصل کرکے بھاری تعدادمیںموبائل فون سم نکلوالیں۔مقامی پولیس کی سرتوڑکوشش کے باوجودملزمان قانون کی گرفت میںنہ آسکے ۔قریباً ڈیڑھ ماہ قبل سوہدرہ کارہا ئشی سابق موبائل نیٹ ورک کمپنی کاملازم محمدبلال چارنامعلوم ساتھیوںکے ہمرا ہ نواحی دیہات کوٹ نتھو،بہرام،رام گڑھ،پاتوکی،لویری والا آیااورمساجد میںاعلان کے ذریعے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے لوگوںکوخشک راشن دینے کاجھانسہ دیا،5سو سے زائد مردوخواتین سے شنا ختی کارڈکی کاپیاںلیکرفنگرپرنٹ مشین پرانگلیوںکے نشان لے لئے ،15روزبعددوبارہ آئے اورایک کلو گھی چینی فی کس دیکردوبارہ فنگرپرنٹس حاصل کرلئے ۔بعدازاںان تمام افرادکے نام سے فون سمیںنکلوالیںایک ماہ گزرنے کے بعدان سادہ لوح افرادکو بھاری بھرکم بل موصول ہونے پرعلاقہ بھرمیںتھرتھرلی مچ گئی کہ بعض افراددنیا سے رخصت ہوچکے ہیںمگرانکی سم نامعلوم لوگوںکے استعما ل میںہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھوکہ دہی سے نکلوائی گئی سمیںدہشت گردی کی کاروائی میںاستعما ل ہوسکتی ہیں۔جس کی وجہ سے اصل ملزمان کی بجا ئے بے گناہ لوگ پکڑے جائینگے۔تھانہ سوہدرہ پولیس کونتھو کوٹ کے رہا ئشی عمران حیدروڑائچ نے تحریری درخواست کے ذریعے ملزمان کوقانون کے کٹہڑے میںلانے کی استدعاکی ہے جومختلف مقامات پرچھاپوںکے باجودتاحال تمام ملزمان روپوش ہیں۔رابطہ کرنے پرایس ایچ او سوہدرہ محمدنعیم بٹ نے کہا ہے کہ معاملامیرے علم میںآیا ہے ،ملزمان جلدآہنی سلاخوںکے پیچھے ہونگے۔دوسری طرف دھوکہ دہی کے شکارغریب دیہاتی اورمعمرمردوخواتین کے متعلقہ کمپنی کے دفترمیںسم بندکروانے کے لئے رجوع کرنے پرعملہ نے موقف اختیارکیاکہ اتنی بڑی تعدادمیںجاری کی گئی سمیںایک دم بندنہیںکی جاسکتیںدودوافرادروزانہ آئیںتوانکی شنوائی ہوسکتی ہے۔الخدمت فائونڈیشن کے رہنمااورمنتخب کونسلرذبیع اللہ ملک نے رابطہ کرنے پرنوسوبازگرہ سے مکمل لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)چائلڈلیبرکاخاتمہ اوربھٹہ مزدوروںکے بچوںکوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ان کومعاشرے کامفیدشہری بنایا جائے گا۔چائلڈلیبرکاخاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میںشامل ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریارنے مختلف بھٹوں پرسکول جانے والے بچوںکے کوائف جمع کرنے کے موقع پر بھٹہ خشت مالکان سے گفتگو ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ چائلڈلیبرکے خاتمہ پرسختی سے عملدرآمدکیا جائیگا۔جس پربھٹہ خشت پرپانچ سے 14سال کے بچے کوکام کرتے پایا گیامالک بھٹہ خشت کوقید اورجرمانے کی سزادی جائے گی۔چائلڈلیبرکے خاتمے کے لئے انسپیکشن ٹیم سی پی او،ڈی سی او،اے سی،ڈی ایس پی ،اے ایس پی پرمشتمل ہوگی ۔اس موقع پربھٹہ خشت مالکان نے یقین دلا یا کہ کسی بچے سے کام نہیںلیا جا ئیگااوربھٹہ ملازمین کے بچوںکوسکول میںداخل کروایا جائیگااورحکومتی ہراقدام اورپالیسی کے پابندہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)آپ ۖ کی سیرت طیبہ پرہرشخص کے لئے کامل اسوہ اوربہترین نمونہ ہے۔امت مسلمہ جن مسائل کاشکارہے ان کاحل حیات طیبہ سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔حضورنبی کریم ۖ کی ولادت کامقصددنیا سے فاسق اورظالمانہ نظام ختم کرکے اسلا م کاعادلا نہ ،منصفانہ نظام کاقیام تھا۔ اقامت دین کے لئے جماعت اسلا می کی جدوجہدتاریخ کاسنہراباب ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے نائب امیرحافظ غلا م مصطفی نے جماعت اسلا می کے زیراہتمام گو ندل پورہ میںسیر ت کانفرنس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صابر حسین بٹ،عقیل احمد،محمدایوب رحمانی سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے اسکی بنیادی وجہ قرآن وصاحب قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے۔قرآن وصاحب قرآن کے تعلیمات امن،اخوت،محبت واتحاداوربھا ئی چارے کادرس دیتی ہے۔اسوہ حسنہ پرعمل کرکے دنیاوآخرت میںکامیابی ممکن ہے۔قوم کی ملکی ترقی وخیر خواہی کے کے لئے خودکواسلا می تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ قرآن کریم میںوہ واحد اصول زندگی ہے جس پرپوری امت کومتحد کیاجاسکتاہے۔دنیاکاحقیقی امن نظام مصطفیۖ ہی سے مشرو ط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تعلیم دشمنی دہشت گردوںکے خاتمے کے لئے افواج پاکستان بھرپورکاروائیاںکررہی ہے۔افواج پاکستان کی کوشش سے دہشت گردعناصر سے جلدازجلد پاک کردیا جا ئے گا۔افواج پاکستان خوف خداکے علا وہ کسی مرعوب نہیںہوتی۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین المثمن سو سائٹی پیرراجہ محمداعجازاللہ خان ،کیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل،راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے المثمن سوسائٹی کے ز یر اہتمام چار سدہ باچا خاںیونیورسٹی میںدہشت گردوںکے بزدلا نہ حملے میںشہیدہونے والوںکے لئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراجہ ظاہر،را جہ اسدللہ خان،ڈاکٹررضاسلطان،محمدنعیم اشرف،عامر شاہ،عاطف،کامران،عمراشرف ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی عظمت کوسلا م پیش کرتی ہے۔جوجانوںکی قربا نیاںدیکردفا ع پاکستان کومضبوط کررہی ہے۔نہوںنے کہا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروںکونشانہ بناکراپنے مذموم مقاصد میںکسی صورت کامیاب نہیںہوسکتے۔ بعدازاںشہداء کے لئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جمیعتہ علماء اسلا م ضلع گوجرانوالہ کے امیرحاجی محمدشاہ زمان ،ضلعی نائب امیرحافظ محمدرفیق عابد علوی،نائب امیرقاضی کفا یت اللہ خان،قاضی مراداللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری مولوی حکیم کوثر،سیکرٹری اطلاعات مولاناملک عبد الرحیم،ناظم مالیات حاجی ریاض شاہد،اکمل بٹ،قاری عبد الباسط عثمانی ،بھائی عثمان قادری،قاری عتیق الرحمن،مولاناافضال الحق کھٹانہ،حافظ عمران احمد،قاری شفیق اعوان نے کوٹ خضری میںتعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چارسدہ میںیونیورسٹی پرحملہ کرنے والے دہشت گردوںاورسہولت کاروںکونشان عبرت بنایا جائے۔شہداء کاخون رائیگاںنہیںجائے گا۔جے یوآئی اس سانحہ میںہلاک ہونیوالوںکے خاندانوںکے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔انہوںنے اس افسوسناک واقعہ میںہلاک ہوانے والے طلباء کے والدین اوردیگرافرادکے خاندانوںسے دلی دکھ کااظہارکیااورزخمیوںکی جلدصحت یابی کی دعاکی۔انہوںنے چارسدہ یونیورسٹی پرہونیوالے حملہ کی شدیدمذمت کی۔انہوںنے کہا کہ خیبرمیںحکومت امن قائم کرنے میںناکام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحصیل صدر بھٹہ ایسوسی ایشن چوہدری سرفراز چیمہ نے سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق چیمہ اور جنرل سیکرٹری محمد جاوید بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد تحصیل بھٹہ ایسوسی ایشن مرکزی صدر شعیب خان نیازی اور سیکرٹری مہر عبدالحق کی ہدایت پر24 جنوری سے25 جنوری تک ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں بھٹہ مالکان اپنے کاروبار بند رکھیں گے۔تحصیل صدر نے کہا کہ ہم پہلے ہی چائلڈ لیبر آرڈیننس پر حکومت سے تعائون کر رہے ہیں اسکے باوجود انتظامیہ کے چھاپے اور بھٹہ مالکان کو ہراساں کرنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناجائز مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ گل نواز،سیٹھ محمد ریاض،اقبال وڑائچ سمیت متعدد بھٹہ مالکان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ترمیمی آرڈننس کے زریعے عوام کے حق رائے دہی کو سلب کرنا حکومتی بدنیتی ہے۔پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو دل سے تسلیم نہیں کرتی۔بلدیاتی اداروں کو ربڑ سٹمپ نہیں بننے دیں گے۔مخصوص نشستوں کی جانچ پڑتال کے موقع پر نومنتخب کونسلر زبیع اللہ ملک کہا حکمران کسی صورت اختیارات رات کی نچلی سطح پر منتقلی نہیں چاہتے نومنتخب نمائندے اپنے حقوق کا تخفظ کرئے گی اور اسکے لئے ہر ممکن اقدامات سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنماوسماجی کارکن بابا سکولاںوالاحاجی غلام مصظفی تبسم کے والد محترم میاںمحمدبشیر مرحوم کادسواںکاختم مورخہ 24جنوری بروزاتواردوپہر1بجے جامع مسجد حافظ معینی صاحب مصالحہ مارکیٹ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈی کے حوالے سے ن لیگ جو کالا قانون لے کر آئی ہے یہ دھاندلی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے اپنے ہی لوگوں پر اعتماد نہیں، شیڈول آنے کے بعد کوئی نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا، سیکرٹ ووٹنگ ہوتی تو ن لیگ کو پتہ تھا کہ بہت سے اضلاع میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے جن لوگوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا تھا انہیں روکنے کیلئے یہ قانون لایا گیا ہے۔ اجلاس میں طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، احمد یار ہراج، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، مونس الٰہی، نعمان لنگڑیال، سعید احمد شیخ، انور بھنڈر، عامر سلطان چیمہ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، میاں عمران مسعود، قمر حیات کاٹھیا، میاں منیر، میاں عبدالستار، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، محمد علی گجر، محمد عرفان اور تمام ضلعوں کے صدور اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء مشترکہ طور پر پیر کے روز اس قانون کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کو ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محلہ اور گائوں کی سطح پر پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کی جائے گی، اس سلسلے میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر ضلع کا دورہ کر کے نئے عہدیداروں کا چنائو کیا جائے گا اور گراس روٹ لیول تک پارٹی کو فعال بنایا جائے گا۔ ایک سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نئے سیاسی اتحاد کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اگر بروقت عمل ہوتا تو نتائج اس سے کہیں بہتر ہو سکتے تھے، پنجاب کے ہسپتالوں اور سکولوں کا برا حال ہے جبکہ سارا بجٹ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر خرچ کیا جا رہا ہے جو اصل میں ڈالر بنائو منصوبہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران مودی کے جادو میں گم ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے کھلا چیلنج دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر پٹھان کوٹ حملے کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں واپس آنے والے اور نئے آنیوالوں کو ہار پہنائیں گے، ہماری پارٹی میں لوگ اب موٹروے کی سپیڈ سے واپس آئیں گے۔ اجلاس میں چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی پنجاب میں تیسرے نمبر پر ہے، ہمارا نظریہ قائداعظم کا نظریہ ہے جبکہ باقی جماعتوں کا نظریہ وہی ہے جو ان کے پارٹی قائد کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ایران تنازعہ یکطرفہ طور پر حل نہ کیا جائے، افغانستان میں امن کی بحالی کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)میلاد مصطفےٰ ۖ سے کائنات منور ہو گئی ۔جہالت کا خاتمہ ہوا اور علم و عرفان کے چراغ روشن ہوئے ۔ نبی کریم ۖ کی آمد و بعثت اللہ تعالیٰ کا مومنین پر فضل عظیم ہے ۔صدقۂ مصطفےٰ ۖ گناہ گاروں کیلئے توبہ کے دروازے کھول گئے۔ گناہوں پر پردہ ڈال کر محبتوں اور اخوتوں کو پروان چڑھانے کا موقعہ فراہم کیا گیا ۔ ایک نیکی پر 10اور ایک گناہ پر صرف ایک گناہ لکھا جانا قرار دیا۔ حضور پر نور ۖ کے میلاد کی برکت سے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی۔ بیوی کو حق وراثت ملا ۔ بہن رشتہ شفقت میں پروئی گئی ۔ اور بیٹی کو زندہ رہنے کا حق دیا گیا ۔ آج جشن عید میلاد النبی ۖ منا کر ہم شکرانہ خدا وندی ادا کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں سواد اعظم اہلسنت جماعت کا پیغام محبت یہ ہے کہ میلاد مصطفےٰ ۖ منائو ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ملک شمشیر علی رانجھا کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول ۖ کے عمل سے نظر آنی ضروری ہے ۔جشن میلاد النبی ۖ کی حقیقی خوشی اُسے مسیر ہو گی ۔ جو میلاد والے نبی ۖکی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہو گا۔آج دہشت گردی کے دور میں امن کے چراغ روشن کرنے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔انہوں نے کہا نبی کریم ۖ کی تشریف آوری کائنات کی پہلی بہار قرار دی گئی ۔ یتیموں ،بے سہاروں ، بیوائوں ،غلاموں کو اپنی والی ملا ۔کعبہ ولادتِ رسول ۖ پر جھک گیا ۔ فارس کا آتش کدہ بجھ گیا ۔ شام کے محلات نور محمدی ۖ سے نظر آئے ۔ قیصر و کسریٰ کے کنگرے گرے اور بُت اُلتے منہ زمین بوس ہو گئے کہ تو حید الہٰی کا پیغام دینے والا نبی آخر الزماں ۖ آ گیا۔ آج تعلیمات رسول ۖ کا فروغ ہی جشن میلاد النبی ۖ کا حقیقی مقصد ہے ۔مسلمان باہمی انتشار دور کر کے میلاد رسول ۖ پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا حضور اکرم ۖ کی آمد کی خوشی تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں منائیں مگر دوسرے مسالک کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ۔ رسول کرم ۖ کی نسبت سے امتِ رسول ۖ بھی تمام اُممِ عالم میں افضل ہے جو افضل الرسول ۖ کے میلاد پر جشن مناتی ہے ۔ ا س موقعہ پر مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ،ملک عبد الرئوف ،ملک ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،محمد آصف جاوید خان ایڈووکیٹ ،محمد محسن اویسی، محمد عثمان مغل، شاہد رشید شیخ، قاری محمد ادریس اویسی،حافظ محمد دلشاد اویسی، ڈاکٹر محمد عرفان رشید اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔