پاکستانی ہائی کمشنر سے حریت رہنماؤں کی ملاقات، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات

Meer Viez Umar Farooq and Abdul Basit

Meer Viez Umar Farooq and Abdul Basit

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت رہنماؤں کے ایک وفد نے نئی دہلی میں ملاقات کی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

اس اہم ملاقات میں حریت رہنماؤں نے کشمیر کی صورتحال پر ہائی کمشنر کو بریفنگ دی۔ میر واعظ عمر فاروق نے ہائی کمشنر کو سینئر حریت رہنماء سید علی گیلانی کا پیغام بھی پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان کے ہائی کمشنر سے حریت رہنماؤں کی ملاقات پر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر واویلا مچانا شروع کر دیا ہے۔

ملاقات کی اطلاع ملتے ہی بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا اور اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔