پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سینئر ہاکی ٹیم 25 ویں سلطان ا ذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ٹورنامنٹ 7 سے 17 اپریل تک ملائشیاء میں کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پنجاب میں اوپن ٹرائل 11اور 12 فروری کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔

خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور فاٹا سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے 20 فروری کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ٹرائل ہونگے۔