پاکستان بنانے کے مخالف آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ عبد الرشید رضوی

Layyah

Layyah

لیہ : جامع مسجد انوار حبیب لیہ میں صدر پاکستان سنی تحریک عبد الرشید رضوی کی زیر صدارت بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید کی برسی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر سنی تحریک ضلع لیہ نائب صدر جماعت اہلسنت تحصیل لیہ سیّد رشیداحمدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کے مخالف آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔

سیاست شجرممنوعہ نہیں۔ووٹ کی پرچی کی بھی قبروحشرمیںبازپرس ہوگی۔سلیم قادری شہیدکی بنائی ہوئی سنی تحریک ملک بھرمیں کام کررہی ہے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمدکاشف نے جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت محمدسمیع اللہ قریشی، سرفرازاقبال،محمدصدیق پرہاراورمحمدعدنان نے حاصل کی۔سیّدرشیداحمدشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کے چہرے بروزقیامت سفیدہوںگے۔اہلسنت پراللہ کاکرم ہے۔تمام مشائخ عظام امام اعظم کے پیروکارہیں۔انہوںنے کہا جوپاکستان بنانے کے دشمن تھے آج وہ اسمبلیوںمیں پہنچے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جماعت اہلسنت نے تحریک پاکستان میں اپنابھرپورکرداراداکیا۔

قائداعظم محمدعلی جناح رحمة اللہ علیہ نے مشائخ وعلماء کانفرنسیں کرائیں جن میں پانچ ،پانچ سومشائخ وعلماء اہلسنت نے شرکت کی۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمین نے مسجدنبوی میں بیٹھ کرسیاست کی۔سیاست شجرممنوعہ نہیں۔اہلسنت مذہبی طورپراکثریت میں ہیں اب ان کوسیاسی طورپربھی مضبوط کریں گے۔انہوںنے مزیدکہا کہ ووٹ کی پرچی کی بھی قبروحشرمیں بازپرس ہوگی کہ ووٹ کس کودیاتھا۔سیّدرشیداحمدرضوی نے کہا کہ سلیم قادری شہیدکی بنائی ہوئی سنی تحریک اب ملک بھرمیںکام کررہی ہے۔

اس کے قیام کامقصد اہلسنت کی خانقاہوں، مساجداورمدارس کاتحفظ کرنا ہے۔محکمہ اوقاف کے زیراہتمام مزارات پروہ لوگ تعینات ہیںجوان مزارات کے قائل ہی نہیں۔سلیم قادری شہیدکی برسی کی تقریب سے صدرپاکستان سنی تحریک لیہ شہرمولانامشتاق احمدنقشبندی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں انچارج ضلعی رابطہ کمیٹی راناشکیل احمدقادری، ممبرمجلس عاملہ مولانا جمیل احمدباروی، محمداقبال نقشبندی، محمدقاسم عطاری، قدیراحمدبھٹہ، احسن علی ہاشمی، محمدرمضان رضوی، تنویرسامٹیہ اورآصف جکھڑ سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔