پاکستان نے بھارت کو بچھاڑ کر ایشن سرکل سٹائل کبڈی کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو بچھاڑ کر تیسرا ایشن سرکل سٹائل کبڈی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،پاکستان نے کبڈی کے فائنل میچ میں بھارت کو تیس پوائنٹس کے مقابلے میں پچاس پوائنٹس سے شکست دی،پاکستانی کھلاڑی کھیل کے آغاز میں ہی بھارت پر چھائے رہے۔

پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں منعقدہ تیسرا ایشا سرکل سٹائل کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں ایشاء کے چھ ممالک شریک ہوئے جن میں ایران، افغانستان، نیپال، سری لنکا، انڈیا اور پاکستان شامل تھے،پاکستان اور انڈیا نے لیگ میچز میں چار چار میچز جیت کر فائنل کھلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قبل ازیں ایران اور افغانستان کے مابین تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے مقاببلہ ہوا جس میں ایران نے افغانستان کو ہرا کر ت تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چوتھے نمبر پر افغانستان رہا،واہ کینٹ سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں منعقدہ ایشن کبڈی چیمپئن شپ 2016 دو مئی کو شروع ہوا جبکہ چھ مئی ٹورنامنٹ کا اختتامی روز تھا ،جس میں روائتی حریف بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے مدمقابل تھے،سٹیڈیم میں شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی پاک فوج کی نگرانی میں سخت سیکورٹی کے اقدمات کئے گئے تھے،تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے بعد لوگوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی تھی جبکہ واک تھرو گیٹ سے انھیں داخل کیا جارہا تھا۔

تیسرے ایشن کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن انڈیا ، تیسری ، ایران جبکہ افغانستان چوتھے نمبر پر رہا،مہمان خصوصی چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں میڈلز تقسیم کئے،پاکستان نے فائنل میچ میں تیس کے مقابلے میں پچاس پوائنٹس حاصل کر کے نہ سر اپنے اعزاز کا دفاع کیا بلکہ تیسرا ایشن کبڈی کپ کا ٹائٹل بہترین پر فارمنس دکھاتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup

Asian circle style Kabaddi Cup