پاکستان اور بھارت کی 70 سالہ آزادی پر لاکورنیو فرانس میں پندرہ روزہ نمائش کا آغاز ہوا

Exhibition

Exhibition

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان اور بھارت کی 70 سالہ آزادی پر لاکورنیو (LA,Courneuve) فرانس میں پندرہ روزہ نمائش کا آغاز ہوا جس کی افتتاحی تقریب چند روز قبل ہوئی۔

نمائش میں پاکستان اور انڈیا کی علیحدگی کو تصویروں کی صورت میں منظر نامے آویزاں کئے گئے۔ اِس تقریب میں پاکستان کی تحریکِ آزادی کے اوپر مریم ابو زاہب نے تفصیلی بریفنگ دی جو قابلِ تعریف بھی ہے۔

پاکستانیوں کی نمائندگی میں قاضی محمد ہارون،راو ¿ خلیل احمد ،نعیم چوہدری اور چوہدری سلمان اسلم شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اِس کے تسلسل میں 6 اگست 2017 کو دونوں ممالک کی آزادی پر لاکورنیو کی Mairie کی جانب سے بڑے لیول پر پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔