پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ آج ہو گی

Pakistan, India Flag Meeting

Pakistan, India Flag Meeting

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے لیے فلیگ میٹنگ آج چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر ہو گی۔

پی آر او ڈیفنس شمالی کمان کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بریگیڈ کمانڈر کی سطح پر فلیگ میٹنگ آج کنٹرول لائن پر چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر ہو گی جس میں دونوں اطراف کے فیلڈ کمانڈرز کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے طریقہ کار پر غور کریں گے۔