پاک بھارت کرکٹ سیریز،آج اہم اعلان متوقع

Pakistan Vs India,

Pakistan Vs India,

کراچی (جیوڈیسک) پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آج اہم اعلان متوقع ہے۔دونوں ٹیموں کامیدان میں ٹاکرا دیکھنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے عوام بے چین ہیں۔ تاہم دونوں جانب کے عوام کی یہ خواہش پوری ہوگی یا نہیں ، فیصلہ آج ہوگا۔

حکومت پاکستان سری لنکا میں ہونے والی اس سیریز کی اجازت دے چکی ہے اور اب بھارتی حکومت کے گرین سگنل کاانتظار ہے ۔

پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں۔

پاک بھارت کرکٹ کے اسٹارز کا اب سری لنکا کے میدانوں میں ٹاکرا ہوگا یا نہیں،اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔