پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات معطل نہیں ہوں گے اور دونوں ممالک اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے لئے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور یہ مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتا رہے گا تاہم پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے متعلق وزارت داخلہ بہتر بتا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے افغانستان میں قیام امن کے لئے 4 ملکی مفاہمتی عمل سے متعلق روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش جیسا کوئی گروہ منظم نہیں، داعش پر ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا اوران کے بیان پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔