نوازشریف مودی کو تحفے میں ساڑھیاں اور وہ را کے ایجنٹ بھیج رہے ہیں، پرویزالٰہی

Parvez Elahi

Parvez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ساڑھیاں بھیج رہے ہیں اور وہ خیر سگالی کے جواب میں را کے ایجنٹ بھیج رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے اپنے دورحکومت میں پنجاب میں جو ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ شریف برادران مل کر بھی نہیں کرسکتے۔ ہمارے دورمیں 98 فیصدبچے بچیاں اسکول جارہی تھیں لیک شہباز شریف کے دوران میں یہ شرح گھٹ کر 48 فیصد ہوگئی۔ حکومت نا تو عوام کو دوائیاں دے رہی ہے اور نہ ہی صوبے کے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف اب اسکولوں اور اسپتالوں کا دورہ کرکے دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے جہاں تباہی برپا کی ہے وہ کھنڈرات اب کیسے ہیں ۔ انہوں نے ساس وقت کے صدر پرویز مشرف کے ساتھ مل کر باب پاکستان کے منصوبے کا افتتاح کیا لیکن شہباز شریف اس منصوبے کے فنڈز بھی ڈالر بناؤ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے ملک دشمن سازشوں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں، وہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن کس قدر بدقسمتی ہے کہ ایک طرف نریندر مودی مذاکرات کے لئے آتے ہیں، ہمارے وزیر اعظم انہیں خیر سگالی کے طور پر ساڑھیاں بھجوارہے ہیں اور دوسری طرف سے اس کے جواب میں را کے ایجنٹ بھیجے جارہے ہیں۔