پاکستان ہندو ہریجن پنچائیت کا اجلاس ،5 مارچ 2016 ء کو سکھر میں مہارشی نول بھنڈارے میں شرکت کی لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو ہریجن پنچائیت کا اجلاس زیر صدارت بھگوان داس گھارو ہندو کیمونٹی ہال شیری راما مندر موریہ خان گوٹھ چھوٹا گیٹ شاہ فیصل ٹائون میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مہارشی نول گرو سوامی کے لئے عقیدت مندی کا اظہار کرتے ہوئے شیری سادھو بیلہ تیرتھ دھام با با بنکھنڈی مندر سکھر میں 5مارچ2016ء کو منعقدہ ہونے والے بھنڈارے میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا ۔

اجلاس میں مٹھو جی لکھن،پریم چند جی سرسبٹہ ،منا لعل جی نکوال ،پریم جی نکوال ،موہن جی سوہنیوال ،رمیش راما جی ،شامو رام جی ،معرو لعل لعل جی ،ساجن جی اور دیگر ہندو عمائدین نے شرکت کی اجلاس میں اراکین نے آل پاکستان نول ست سنگ سماج کے اتحاد کو سراہتے ہوئے پوجیہ ہندو پنجائیت سادھو بیلہ سکھر مہارشی نول کمیٹی ،سادھو بیلہ سکھر شیری ہنو مان پنچائیت سکھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور سلامتی و خوشحالی کا اظہار کیا گیا ۔