پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر تیار کر لئے ہیں: سیکرٹری خارجہ

Ezaz Ahmed Chowdhury

Ezaz Ahmed Chowdhury

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بھارت خواہش پوری نہیں ہو گی۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی خوش فہمی جلد دور کر دیں گے۔

سعودی عرب، عمان اور وسطی ایشیائی ریاستوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ 29 ستمبر کو کوئی سرجیکل سٹرائیکس نہیں ہوئی۔

پاکستان نے سرجیکل سٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ اسی دن مسترد کر دیا تھا۔ بھارت نے چھوٹے ممالک پر دباؤ ڈال کر سارک کانفرنس ملتوی کرائی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر تیار کر لئے جلد اقوام عالم کو بھارتی کرتوت سے آگاہ کریں گے۔