پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات خطے کے مفاد میں ہیں: امریکہ

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ دونوں ملکوں اور خطے کے ملکوں کے مفاد میں ہے اور اگر سچ کہوں تو یہ امریکا کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔

ترجمان مارک ٹونر نے کہا یہ پاکستان کے لئے اہم ہے کہ وہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ غیر ممالک میں بھی دہشتگردوں کو روکنے کے لئے پوری کوشش کرے۔

انہوں نے کہا زیادہ سے زیادہ تعاون اور زیادہ سے زیادہ مذاکرات پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے ضروری ہیں۔ امریکا اس سلسلے میں کسی بھی کوشش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔