پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات 2 روز میں متوقع

Nasir Janjua

Nasir Janjua

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے لیے آج پیرس روانہ ہونگے، پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات پربھارتی ہم منصب کواعتماد لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات آیندہ 2ر روز میں متوقع ہے،دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پیرس میں طے کی گئی ہے،بھارت نے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کےلیے مثبت جواب دیا ہے، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کےلیےآج پیرس روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ پٹھان واقعہ کی تحقیقات سے متعلق بھارتی ہم منصب کو اعتماد لیں گے اور اس حوالے سے پاکستان میں ہونےو الی گرفتایوں سے بھی آگاہ کریں گے، دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے بعد خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔