پاکستان اور بھارت تحمل مزاجی سے بات چیت کریں: امریکہ

Elizabeth Trudeau

Elizabeth Trudeau

واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا وہ بھارت کے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیک پر بات نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا امریکا کی کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو۔ نائب ترجمان ٹروڈو نے کہا کشمیر کے حوالے سے امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا کہ تحمل مزاجی سے بات چیت کریں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی افواج ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ امریکا دونوں ممالک کی قیادت سے خطے کے استحکام پر بات کر رہا ہے۔