کیا پاک بھارت جنگ ہو گی؟

India-Pakistan War

India-Pakistan War

تحریر: غلام رضا
آج کل ہر کسی کی زبان پر ایک سوال ہے کیا پاک بھارت جنگ ہو گی یا نہیں، کوئی کہہ رہا ہے ہو گی تو کسی کا موقف ہے نہیں، کوئی کہتا ہے جنگ ہوئی تو بھارت ہار جائیگا تو کوئی کہتا ہے پاکستان۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہی بھارت ہم سے کئی گنا بڑا ملک ہے جس کا دفاعی بجٹ ہمارے کل بجٹ سے بھی زیادہ ہے، بھارت کے پاس جدید ہتھیار بھی ہے اور ہم سے بڑی فوج بھی مگر پاک فوج کے پاس وہ جذبہ ہے جس سے بھارت کو خوف ہے بھارتی فوجی بجٹ، ہتھیار، حکمت عملی ہمارے جذبہ کے سامنے زیرو ہے۔

بھارت نیاڑی واقعے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا کر جنگ لڑنے کا ارادہ کیااور کئی مقامات پر بھاری ہتھیار اگلے مورچوں پر بھی پہنچا دیئے جس کی بھارتی اعلیٰ دفاعی عہدیداروں نے بھی تصدیق کی مگر پھر بھارتی فوج کے اندر ہی پھوٹ پڑ گئی، اعلیٰ سطحی کے اجلاس میں بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا کہ جنگ ہمارے مفاد میں نہیں ہم جنگ ہار بھی سکتے ہیں جس کے بعد بھارت نے فی الحال پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ کرنے کا پروگرام ترک کر دیا ہے۔

بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان مسلسل 15 سالوں سے حالت جنگ میں ہے اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن کر رہی ہے پاک فوج کو کسی مشقوں کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے بعد پاک فوج کو کسی بھی دشمن کو نشانہ بنانے میں وقت نہیں لگے گا۔بھارتی فوج اتنی ہی بہادر ہیکہ سرحدی کشیدگی اور جنگ کے ماحول سے لرزہ طاری ہو گیا ہے، مودی سرکار اور بھارتی فوج پاکستان کو آنکھیں دکھا رہی ہے جبکہ بھارت کے ہی چالیس ہزار سے زائد فوجیوں نے چھٹیوں کی درخواستیں دے دیں، کوئی بیمار ہوگیا تو کوئی بہانے بنانے میں مصروف ہو گیا، دوسری طرف تاریخ میں پہلی بار پاک روس جنگی مشقیں بھی شروع ہو گئیں ہیں جس سے مودی کے جسم میں پوری طرح آگ لگی ہوئی ہے۔

Pakistan Army

Pakistan Army

بھارت نے ماسکو سے پاک روس جنگی مشقیں منسوخ کرنے کی بھی درخواست کی تھی مگر ماسکو نے بھارت کو لفٹ تک نہیں کروائی، پاک روس فوجی مشقوں کا آغاز گلگت بلتستان میں قائم پاک آرمی ہائی ایلنی ٹیوڈ سکول میں ہو چکا ،گلگت بلتستان ماضی میں جموں و کشمیر کا حصہ تھا ،پاک روس جنگی مشقیں پاکستان کی سفارتی جیت اور بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ،مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی اور یہ دو ہفتے بھارت پر بہت بھاری گزریں گے، خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام چیراٹ میں بھی مشقیں کی جائیں گی۔بھارت نے ممبئی حملوں کو بھارت کا نائن الیون قرار دیا تھا، اب وہ اْڑی حملے کو بھارت کا پرل ہاربربنا کر پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہیمگر اسے مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت نے فی الحال جنگ کا ارادہ ملتوی کیا ہے مگر بی جے پی ایک بار پھر جنگی جنون بڑھائے گی،کبھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا جاتا ہے تو کبھی پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار،کبھی افغانستان سے محبت کی پینگیں بڑھائی جاتی ہیں تو کبھی امریکہ کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش،بی جے پی کی تمام منصوبہ بندیاں ناکام ہوتی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی ہونگی،بھارت نے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی مگر اسے خطے میں صرف افغانستان کی ہی حمایت مل سکی ہے۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوتے کشمیر کا موقف موثر انداز میں پیش کیا جس کے بعد مودی سرکار کو کافی مرچیں بھی لگیں مگر میرے خیال سے وزیراعظم ابھی تقریر میں بہت سی باتیں نہیں کر سکے ان کو بلوچستان میں بھارتی مداخلت، بھارتی جاسوس گلبھوشن یادیو اور مودی کا اصل چہرہ بھی دنیا کو دکھانا چاہئے تھا ،اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی کسی ملک کو توڑنے کی کوشش کرے یا کسی دوسرے ملک کے حالات خراب کرے، خیر وزیراعظم کی ہمت کو سلام پیش کرنا چاہئے کہ انہوں نے جتنا بھی ہو سکا کشمیر کا کیس زبردست انداز میں پیش کیا۔

وزیراعظم شاید ہاتھ ہولا رکھتے اگر فوج کی طرف سے دبائو نہ ہوتا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے ایک روز قبل آرمی چیف نے وزیراعظم سے رابطہ کر کے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی تھی اور اس گفتگو میں یہ بات بھی ضرور ہوئی ہوگی کہ کشمیر کے بارے میں کیا موقف احتیار کرنا ہے، ایک بات تو عیاں ہو چکی ہے کہ بھارت کے ہوش ٹھکانے آچکے ہیں اور جو جنگی جنون سر پر سوار تھا وہ فی الحال اتر چکا ہے، اسی لئے تو سب کہتے ہیں پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔بھارتیو سوچ سمجھ کر پنگا لینا ہم سے کیونکہ ہم چیڑ ڈالیں گے۔

پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد

Ghulam Raza

Ghulam Raza

تحریر: غلام رضا
ای میل: hurmateqalam@gmail.com
فون نمبر:0331-4260460
فیس بک آفیشل پیج:www.fb.com/hurmateqalam