پاکستان کا بھارتی قیادت کی دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

Khalil Ullah Qazi

Khalil Ullah Qazi

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔ سفراء کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ پاکستانی سر زمین افغانستان سمیت کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان علاقائی رابطوں پر کام کر رہا ہے، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

دفتر خارجہ میں 14 پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں اقتصادی راہداری سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ سیو دی چلڈرن نامی تنظیم پر پاکستان میں پابندی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔