پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے

John Kerry and  Nawaz Sharif

John Kerry and Nawaz Sharif

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان نے کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت امریکا کو دے دیے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں جان کیری نے آپریشن ضرب عضب اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدر اوباما سے ملاقات آج ہو گی۔

پاکستان نےاقوام متحدہ کے بعد امریکا کو بھی پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کر دیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےو زیراعظم نواز شریف سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں یہ ثبوت پیش کیے گئے۔وزیراعظم نے امن کے لیے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے نکات سے بھی جان کیری کو آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب کو بھی سراہا اور کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی، وزیراعظم نواز شریف کی قیام امن کی پالیسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاکستان کو امریکی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔