پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے، امریکا

John Kerry Sartaj Aziz

John Kerry Sartaj Aziz

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خا رجہ جان کیر ی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے،کہا کہ معاملے کو نواز شریف کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔

مشیر خا رجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ایٹمی ہتھیاروں میں بھارت نے کمی کو تو ہم بھی عمل کریں گے ۔

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران امریکی وزیر خا رجہ جان کیری نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران مطالبہ رکھا ہےکہ پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے۔

جان کیری نے کہا کہ ایٹمی تحفظ دونوں ممالک کے لیےواضح خدشہ ہے،دونوں ممالک آئندہ برسوں میں ایٹمی اسلحے کی حامل ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے ذمہ داریوں پر بات چیت کرناجاری رکھیں گے،پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی پالیسی کا چہرہ مہرہ اور مرکز بنائے، ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں نیوکلیئر سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کےلیے امریکا جائیں گے۔

جواب میں سرتاج عزیز نے ردعملکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی تاریخ ہے،معاملے کو مشرق ومغرب سے مستعار لیے گئے چشموں سے نہ دیکھیں،پاکستان کو اس کی اسٹریٹجک اسپیس کے اندر برداشت کیا جائے۔

انہوں نے کہکا کہ عدم پھیلائو اور اسٹریٹجک استحکام کے عمل میں ہماری شرکت جاری رہے گی، امریکا پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو بہتر طو ر پر سمجھے، پاکستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا ایٹمی اسلحہ اس کی ڈھال کےلیے ہے اور یہ کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر یکطرفہ طور پر ایسی کوئی پابندی قبول نہیں کرےگا جو بھارت پر بھی عائد نہ ہوتی ہو۔