پیپلز پارٹی کا موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

PPP

PPP

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ اراکین کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

پیپلز پارٹی موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ پارٹی رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دشمن ہے مفاہمتی پالیسی مزید چلانا ممکن نہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ صوبوں میں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔