پاکستان کا ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی امریکی پالیسی پر تحفظات کا اظہار

Chaudhry Nisar Meeting

Chaudhry Nisar Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اوولسن نے امریکی سفیر کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے طے ہوں اور پاکستان کی خود مختاری کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اوولسن نے کہا کہ کچھ مسائل کے باوجود امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اوولسن نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔