پاکستان کا 5 سالہ اسلامی بانڈز اور 10 سالہ یورو بانڈز جاری کرنے کا امکان

Bonds

Bonds

کراچی (جیوڈیسک) گرتے ہوئے ذخائر اور معیشت کو سہارا دینے کی خاطر حکومت سکوک اور یورو بانڈز کا ایک بار پھر اجراء کرنے کی طرف جا رہی ہے، بینکنگ ذرائع کے مطابق پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گی جس پر شرح منافع 6 فیصد رکھا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت 10 سالہ معیاد کے یورو بانڈز کا بھی اجراء کرے گی جس پر شرح منافع 7 فیصد تک دیا جائے گا، حکومت سکوک اور بانڈز کے اجراء سے ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر حاصل کر سکتی ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں 50 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز فروخت کیے تھے جبکہ 2016 میں 1 ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک عالمی سرمایا کاروں نے چار ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بینکنگ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گا جس پر شرح منافع 6 فیصد جبکہ 10 سالہ یوروبانڈز شرح منافع 7 فیصد تک رکھا جائے گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت شرح سود انتہائی کم ترین سطح پر موجود ہے، ایسے وقت میں سکوک اور بانڈز کے اجراء کا فیصلہ پاکستان کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہو گا۔