پاکستان کی سرزمین پر کوئی مشترکہ آپریشن نہیں ہو سکتا۔ میجر جنرل آصف غفور

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی مشترکہ آپریشن کی گنجائش نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 15 سال میں ملکی سیکیورٹی کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں، اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک آپریشن کیا جس پر امریکا سے ہمیں انٹیلی جنس معلومات آئی، چار بجکر دس منٹ پر ہمارے پاس انفارمیشن آئی، امریکی سفیر کا ہمارے ساتھ رابطہ ہوا، انہوں نے ہم سے مدد مانگی۔

آصف غفور نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس پرکرم ایجنسی میں کارروائی کی گئی، ہمارے فوجی اہلکاروں نے گاڑیوں کو الگ کیا، ہماری ترجیح تھی کہ یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جہاں یہ لوگ پہنچے وہاں قریب افغان مہاجر کیمپ بھی تھا، شروع سے کہہ رہے ہیں کہ افغان مہاجرین کا واپس جانا ضروری ہے، اگر آپ کے پاس کچھ دستاویزات ہیں اور آپ مہاجرین کے کیمپ میں چلے جائیں تو دہشت گرد کی شناخت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔