پاکستان اور اردن کو دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق اردن کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہ عبداللہ اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں اردن کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سینیٹر میں دستیاب تربیتی معیار کی تعریف کی اور مشقوں میں شریک فوجیوں سے بات چیت بھی کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔