پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا تعزیتی اجلاس، عدنان شاہد کی گیارویں برسی پر دعا کی گئی

Meeting

Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا تعزیتی اجلاس، عدنان شاہد کی گیارویں برسی پر دعا کی گئی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان جرنلسٹ فورم کا تعزیتی اجلاس کنوینئر یونس خان کی صدارت میں گونسا ویل ریسٹورینٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں خبریں گروپ کے انگریزی اخبار دی پوسٹ کے ایڈیٹر عدنان شاہد مرحوم کی گیارویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ عدنان شاہد مرحوم نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت کو عبادت سمجھ کر کیا۔ اپنی زندگی میں انھوں نے بڑی محنت سے اخبار کی ترقی کے لئے کام کیا۔تعزیتی اجلاس کے اختتام سے قبل عدنان شاہد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں یونس خاں ،چوہدری غلام رضا ۔مرزا خالد بشیر ۔چوہدری شہزاد وڑائچ ۔راو خلیل احمد۔ ملک منیر احمد ۔عزیز خاں ۔بابر مغل ۔بلال احمد ۔کامران حنیف۔عمران چوہدری ۔بنارس اعوان۔شبانہ چوہدری ۔قیصر گجر۔فیصل شیر ۔سلطان محمود ۔کے علاوہ دوسرے صحافیوں نے شرکت کی۔