پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گی، علی رضوی

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گی، صحافیوں اور ان کے بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی، جہاں صحافیوں کے ساتھ نا انصافی ہو گی، تنظیم اس کی آواز بنے گی اور انصاف کی فراہمی تک اپنے کوشش جاری رہے گی،

اگر ہماری مسائل حل نہ ہوئے تو اسمبلیوں کاگہرائو کریں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)کے زیر اہتمام پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)میں منعقدہ تقریب سے اے آر وائی ٹی وی چینل کے سنیئر اینکر و صوبائی جزل سیکرٹری پنجاب علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے ساتھیوں سمیت پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)میں شمولیت کا اعلان کیا،

اس موقع پرسنیئر صحافی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)پنجاب کا نائب صدر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، تقریب میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)پنجاب کے صدر ودنیا ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر رانا محمدعثمان، دن ٹی وی کے انچارج نمائندگان اینکرو مرکزی وائس چیئرمین مجاہد بخاری، صدر اینکر پرسن لاہور عدیل رضوی،سنیئر صحافی وقاص احمد، نوید مہار، سیر وقار علی شاہ ودیگر صحافیوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے تحفظ ہر ممکن کوشش کریں گے،

اگر تنظیم میں غیر قانونی سرگرمیاں دیکھی گئی تو روکنے کی کوشش کریں گے اور اگر ناکام ہو گئے تو تنظیم کو چھوڑ دیں گے، ہم یکجا ہو کر پاکستان بھر کے صحافیوں کے مسائل کروائیں گے، جیسے جیسے تنظیم کے ممبران میں اضافہ ہو گا تنظیم مضبوط ہو گی ، ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے کردار نا قابل فراموش ہے، صحافیوں نے ہر دورمیں ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے،

ہم میڈیاں مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ مشکل ترین حالات میں رپوٹنگ کے فرائض ادا کرنے والے صحافیوں کو مناسب تنخواہ دی جائے، رہنما تحریک انصاف این اے 138حسن علی خان نے کہا کہ صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)صحافیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ مظلوم عوام کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے اور مظلوم کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا چاہئے، تقریب میں اسلم خاں میئو، صدرتحصیل چو نیا ں چو ہدری فیا ض دھون ،صدرتحصیل پتو کی صدر تنویر قا دری ،زاہد چو ہدری ، سردار عا بد جمال ڈوگر ،محمد بشارت صدیقی ،مہردائود قصوری، حا فظ وحید اشرف ، حمید قصوری ،صوبائی عہدیدران چو ہدری شبیر ایڈووکیٹ ،ایس ایم شہزاد ،افتخار سلطا نی ،رانا نا صر ،محترمہ عشرت بانو ،مہر اشتیا ق جتا لہ کے علاوہ پریس کلب مصطفی آباد کے ممبران و عہدیداران نے خصوصی شرکت کی،

تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی ونائب صدرپاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)پنجاب محمد عمران سلفی کے ماموں زاد کزن اور مقامی صحافی عبدالرحمان انصاری کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126