پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کا اجلاس اور ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

 Kuwait Naat Council Meeting

Kuwait Naat Council Meeting

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان قرأت و نعت کونسل کو یت نے ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام گزشتہ روز کویت کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں کیا، جس میں بین المدارس مقابلہ حسن قرأت کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔ عشائیہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت محمد علی حسن نے حاصل کی۔

پاکستان قرأت و نعت کونسل کو یت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل، سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی اور جنرل سیکرٹری انجینئر سید جنید احمد نے بین المدارس مقابلہ حسن قرات کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ سب اللہ رب العزت کا خاص فضل وکرم اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اورہم مستقبل میں بھی اس کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیااور تمام میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام ممبران کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی اور دعائیہ کلمات اور عشائیہ کے سا تھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔