وطن کی خاطر جان قربان کرنیوالوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے :بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں یوم دفاع منایا۔ بختاور بھٹو کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ قوم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام کرتی ہے۔

بلاول ہاوس لاہور میں بلاول بھٹو نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر پوری قوم جنگ ستمبرکے شہدا ء کو سلام کرتی ہے۔

جنہوں نے وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ وطن کی سرزمین کے لیے جان قربان کرنے والوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔