پاکستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا، جنید خان نے افواہوں کو مسترد کر دیا

Junaid Khan

Junaid Khan

کراچی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم پیسر جنید خان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر انتہائی افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے بعد پاکستان کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں محض افواہیں ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں ان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جنید خان پی سی بی کے رویے سے سخت مایوس ہو کر برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں اور انہوں نے وہاں اپنا نیا کیریئر شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔