پاکستان میں بڑے آدمیوں کی کمی نہیں لیکن بڑے انسان ناپید ہیں، زمرد خان

Speech

Speech

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سابق ایم ڈی بیت المال و چئیرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے آدمیوں کی کمی نہیں لیکن بڑے انسان ناپید ہیں، جو سکون اور راحت انسانیت کی خدمت میں ہے وہ دنیا کے کسی کام میں نہیں، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیکر بڑا دمی نہیں بلکہ بڑا انسان بنانا چاہتا ہوں۔

ٹیکسلا کے باسی ان یتیموں کی نشاندہی کریں جن کے سروں پر ماں باپ کا سایہ نہیں، پاکستان سویٹ ہوم ان تمام بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لیتا ہے، انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانا میرا بنیادی نصب العین ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کمیونٹی سنٹر میںپرنم آرٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ قوال و موسیقار نصرت فتح علی خاں کی برسی اور ایوارڈ تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،تقریب میں نظامت کے فرائض بانی و چئیرمین پرنم آرٹس کونسل پاکستان آغا سید عظمت حسین نقوی ادا کر رہے تھے۔

تقریب سے معروف گلوکارہ افشاں زیبی،محمود علی نقی،نے بھی خطاب کیا،جبکہ استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد تسکین فتح علی خان نے مرحوم کا خصوصی کلام پیش کیا،تقریب میںمحترمہ در شہوار والدہ شہید برگیڈئیر حسین عباس نے خصوصی شرکت کی،گلوکارہ حمیرا ارشد تقریب میں شریک نہیں ہوئیں جنکی بھرپور تشہیر کی گئی تھی،تقریب میں اپنے شعنبوں میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف پر متعدد شخصیات کو خصوصی ایوارڈ دیئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بیت ایم ڈی بیت المال زمرد خان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ یہاں لوگ غربت سے تنگ آکر خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

میری زندگی کا واحد مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کرنا انھیں اعلیٰ تعلیم دلوا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے تاکہ وہ ایک اچھے انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں انھوں نے بتایا کہ سویٹ ہوم میں بچوں کو تعلیم کی جدید سہولیات میسر ہیں ، انکا کہنا تھا کہ بڑے لوگ تو اسمبلی اور ایوانوں میں بہت موجود ہیں مگر بڑے انسان موجود نہیں ہم نے ان بچوں کو بڑا انسان بنانا ہے،انھوں نے تقریب کے بہترین انعقاد پرپرنم آرٹس کونسل پاکستان کے منتظمین کو خصوصی مبارک باد پیش کیا، تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038