پاکستان میں مدارس کا کردار حقیقی این جی اوز کا ہے، مفتی محمد نعیم

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

کراچی: انڈونیشین قونصل جنرل روڈی کر نیڈی (Rudy Kurniady) پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کادورہ رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی معزز مہمان نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف شعبہ جات غیر ملکی وملکی کے شعبہ حفظ ، وکتب ،دورہ حدیث ، دارالافتا، جدید کمپوٹر لیب ، کچن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم انڈونیشین طلبہ کے ہمراہ کافی وقت گزارا ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جبکہ طلبہ کو مختلف قسم کے درپیش مسائل سنے اور شہر قائد کے حالات کے تناظر میں طلبہ کو ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم اور انڈونیشین قونصل جنرل روڈی کر نیڈی (Rudy Kurniady) نے باہمی دلچسپی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیااور قونصل جنرل نے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کو انڈونیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم، غیر ملکی طلبہ باالخصوص انڈونیشین، ملائیشین اور تھالینڈ ی طلبہ کی خصوصی تعریف کی اور کہاکہ ان ممالک کے طلبہ کی تعلیم سے ہٹ کر دوسری کوئی مصروفیت نہیں ہوتی۔انڈونیشین ، ملائیشین اور تھالینڈ کے طلبہ سے اساتذہ اور جامعہ کی انتظامیہ انتہائی مطمئن ہے کیونکہ یہ طلبہ مدرسے کے قواعد وضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہیں ، انہونے مزید کہاکہ دینی مدارس تعلیم کے ساتھ طلبہ کو خورا ک رہائش ودیگر سہولیات فراہم کرتی ہے ، اور پاکستان میں مدارس کاکردار حقیقی این جی او کا ہے ، یہ تمام کام بغیر کسی حکومتی تعاون کے کیے جاتے ہیں بلکہ مدارس کے ساتھ حکومتی تعاون تو درکنار ہم تمام یوٹیلیٹی بلز بھی ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے مس گائڈ کرنے اور چند مفاد پرستوں کی وجہ سے مغرب اور دنیا بھر میں ان کو بندنام کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈے کیا جاتا ہے اور اس کیلیے منظم سازش کے تحت دہشت گردی سے مدارس کا تعلق ظاہر کرنے کی کوششیں ہوتی ہیں، لیکن اللہ کے فضل سے سازش کرنے والے ابھی تک ناکام و نامراد ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور مدارس کے خلاف سازش کرنے والے عناصر ناکام ہوںگے،، اس موقع پر انڈونیشین جنرل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی اور عصری علوم کی تدریس کے حسین امتزاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس عالم اسلام کی خدمت کررہے ہیں۔

جامعہ بنوریہ کی عالمی سطح پر دین اسلام کیلئے کی جانے والے خدمات قابل تعریف ہیں، انڈونیشن طلبہ کے ویزے کے حوالے اعلیٰ حکام سے بات چل رہی ہے ، قبل ازیں شعبہ غیر ملکی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نگران مولانا نعمان نعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر استقبال کیا اور پاکستان میں دینی مدارس کے کردارو نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے نصاب تعلیم اور روز مرہ کے معمولات اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا، انڈونیشن طلبہ کے مسائل کے حوالے سے انڈونیشین قونصلر جنرل کو آگاہ کیا ہے۔

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia

Jamia Binoria Alamia